اہم خبرپاکستانتازہ ترین

سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملہ کی کوشش ناکام

راولپنڈی:سیکورٹی فورسز نے مچھ بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کوپسپا کر دیا۔سیکورٹی فورسز نے بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جسکے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لئے گھات لگا رکھی تھی۔دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ پھر ہندوستان اور بی ایل اے کے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈا کو شکست ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی،دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے مؤثر جواب پر بوکھلا کر پسپا ہوگئے۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کہاکہ حملے میں کسی تنصیبات کونقصان نہیں پہنچا،نہ جانی نقصان ہوا۔ 

سیکرٹری صحت کے مطابق مچ کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور ضروری طبی عملے کو طلب کرلیا گیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی الرٹ ہوگئیں۔

 واقعہ کے بعد مچ شہرکی بجلی منقطع ہو گئی۔

بعد ازاں پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے  جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button