راولپنڈی: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا پر جرح کا حق ختم کردیا۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، عدالت منگل کو توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 بیان قلمبند کرے گی’ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست دی۔
وکیل چوہدری ظہر عباس نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی طرف سے وکالت نامہ جمع کرایا’ استغاثہ نے وکیل کی تبدیلی کی مخالفت کی، نیب کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں دسویں وکیل کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ کیس کو زیر التوا رکھنے کے لیے بار بار وکیل تبدیل کیے جا رہے ہیں۔
نیب کے وکیل امجد پرویز نے مزید کہا کہ وکلاء صفائی مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، پانچ سے چھ مرتبہ گواہ عدالت میں آ چکے ہیں لیکن ان پر جرح نہیں کیا گیا، توشہ خانہ میں صفائی کے وکلا کی جانب سے صرف پانچ گواہوں پر جرح کی گئی۔
وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں استغاثہ نے 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے، توشہ خانہ کیس میں نیب نے 20میں سے 4 گواہوں کو ترک کر دیا۔ حق ختم کرنے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
0 41 1 minute read