انتخاباتپاکستان

میرے کیسز پر مانیٹرنگ جج بن کر بیٹھے والا استعفی دیا کر چلا گیا کیونکہ دال میں کچھ کالا تھا’نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں بے قصور تھا، مجھے سزا سنانے والے جج ایک ایک کرکے چلے گئے۔
لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت کی، اگر میں کچھ نہ کرتا تو آپ مجھ سے اس طرح محبت نہ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو بھی معلوم ہے کہ نواز شریف بے گناہ تھا، ایک ایک کر کے سزا دینے والے چھوڑ گئے، چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والے جج بھی چلے گئے، وہ کیوں چلے گئے کیونکہ دال میں کچھ کالا تھا۔
نواز شریف نے کہا کہ وہ(جج) میرے کیسز پر مانیٹرنگ جج کے طور پر بیٹھے تھے، اب انہوں نے استعفی دے دیا ہے اور نواز شریف آپ کے سامنے کھڑے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کے لیے وہ سب کچھ کروں جس کی آپ مجھ سے توقع رکھتے ہیں، میں نے پہلے بھی خلوص سے کوشش کی اور اب بھی کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ جب نواز شریف تھے تو گھروں میں سکون تھا، مہنگائی کا نام و نشان نہیں تھا، ہر چیز سستی تھی، آج روٹی 20 روپے اور نان 25 سے 30 روپے کی ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ اس دور کو کون کہاں لے گیا، اس دور کو واپس لے کر اپنے گھروں کو آباد کریں، نوجوانوں کو روزگار دینا ہے اور ان کے باعزت مستقبل سنوارنا ہے’ گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کروانی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی چھٹی نہ کروائی جاتی تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ہم نے بہت زخم کھائے ہیں۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا ہوگا، ہم اس ملک و قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے اور یہ دنیا کی خوشحال ترین قوم بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button