پاکستان

پشاور میں بجلی کا طویل بریک ڈان

پشاور میں بجلی کا طویل بریک ڈان ہواہے، رات ایک بجے سے پورا شہر کی بجلی منقطع ہے، بجلی نہ ہونے سے گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی، بچوں کو اسکول جانے اور شہریوں کو دفاتر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دفاتر میں 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔
پشاور کے بیشتر فیڈرز رات گئے ٹرپ کر گئے، شاہی باغ، دلزاک فیڈرز رات سے بند ہیں، گلبہار سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی گزشتہ 8 گھنٹے سے فالٹ کا سامنا ہے۔
پیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات فیڈرز میں خرابی پیدا ہوئی، پیسکو ٹیمیں بجلی کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں، پیسکو ریجن میں گزشتہ رات بارش کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی، پشاور، مردان، سوات، صوابی، ایبٹ آباد میں بجلی منقطع ہوگئی۔ پیسکو کے 215سے زائد فیڈرز بارش کے باعث فنی خرابی کا شکار ہوگئے۔
پیسکو ترجمان کے مطابق پیسکو کا فیلڈ سٹاف اس وقت بجلی کی بحالی میں مصروف ہے، اس وقت 110 سے زائد فیڈرز کو بحال کیا جا چکا ہے، پیسکو چیف نے متعلقہ افسران کو جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چند گھنٹوں میں بقیہ فیڈرز پر بجلی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی، خراب موسم کے پیش نظر عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button