علاقائی

آٹھ فروری ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، جاوید عباسی

حویلیاں:جب بڑی جماعتیں کھمبوں کو ٹکٹ دیں تو ترقی ناممکن ہو جاتی ہے،8 فروری ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے قوم سوچ کر ووٹ دے،یونین کونسل گڑھی پھلگراں کے عوام جراتمندوں کی دھرتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق سنیٹر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 43 بیرسٹر جاوید عباسی،چیئرمین عامرخان خان،اورنگزیب خان آف دھمتوڑ،فیاض اعوان آف تکیہ شیخاں اور دیگر نے یونین کونسل گڑھی پھلگراں کے گاں تکیہ شیخاں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے جس میں قابل فکر شخصیات کا ایوان اقتدار میں جانا وقت کی ضرورت ہے بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے کھلے عام دعوہ کررہے ہیں کہ ہم اگر کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گے تو وہ کامیاب ہو گا انہوں نے کہا کہ جب سیاسی جماعتوں کے قائدین مالشی، پالشی اور سفارشی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے تو پھر علاقہ پسماندہ اور بدحال ہی رہے گا اس موقع پر عمائدین تکیہ شیخاں نے امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر جاوید عباسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button