اسلام آباد: ایف آئی اے نے ججز کے خلاف مہم پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو طلب کرلیا۔
سوشل میڈیا پر ججز اور اداروں کے خلاف ہزارہ سرائے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے سائبر ونگ نے ججز کے خلاف منفی مہم چلانے پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
ایف آئی اے نے مختلف صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو نوٹسز کے ذریعے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا، مذکورہ افراد کو 31 جنوری کو صبح 11 بجے ایف آئی اے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے نے غلط معلومات پھیلانے پر 65 افراد کو نوٹسز بھجوائے ہیں، 115 انکوائریاں ایف آئی اے میں درج کرائی گئی ہیں، یہ انکوائریاں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور میں جاری ہیں، صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو طلب کیا گیا ہے۔ الگ الگ شہروں میں دفاتر جبکہ یہ نوٹس سیکشن 160 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔
0 44 1 minute read