اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):ماہرین صحت نے کہا ہے کہ اجوائن ایک سستی اور انتہائی باکمال دوا ہے، جو اینٹی بایوٹک ، پین کلر ہے جو ڈکلوفینک سے بڑھ کر کام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجوائن نہ صرف پیٹ درد اور اپھارہ بلکہ بدہضمی کی صورت میں بھی مفید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پرانے ٹائیفائڈ بخار کا مجرب علاج ہے جو ہڈیوں میں درد کا سبب بنتا ہے اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اجوائن گیس، تبخیر اور ریاح بادی کو جڑ سے ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایلوپیتھک ادویات طویل دوانیہ کیلئے استعمال کرنا پڑتی ہیں جبکہ ہربل جڑی بوٹیوں کا ہفتہ عشرہ کا استعمال ہی مرض کو جڑ سے ختم کر سکتا ہے۔
0 66 1 minute read