کینبرا:آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔ فاتح ٹیم نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ بیتھ مونی کو 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ گزشتہ روز منوکا اوول ، کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ تزمین برٹس نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، ڈارسی برائون اور ایلیز پیری نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 گیندوں پر ناقابل شکست 72 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 11 چوکے شامل تھے ، کپتان ایلیزا ہیلی 46 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں ۔
0 45 1 minute read