سائنس و ٹیکنالوجی

صارفین کو چوری سے بچانے کے لیے آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ جاری

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کو انتہائی خطرناک قسم کی چوری کے خطرے سے بچانے کے لیے نئی آئی فون اپ ڈیٹ آئی او ایس 17.3 جاری کر دی۔
گزشتہ مہینوں میں صارفین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آ رہی تھیں کہ ہیکرز لوگوں کے آئی فون کی ڈیوائس میں آئی فون پاس کوڈ سے داخل ہو کر چوریاں کر رہے ہیں۔ پاس کوڈ فون کے کئی معاملات تک رسائی دیتا ہے جس میں فون کے مالک کے آئی کلاڈ اکانٹ کے پاسورڈ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔
اس سے گزرنے کے بعد ہیکر کو آئی فون صارف کے مکمل ڈیجیٹل معاملات تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے، جس میں صارف کے دیگر پاسورڈز کے متعلق معلومات اور ان کے رقوم کی ادائیگیوں کے معاملات شامل ہیں۔ ایک بار پاسورڈ تبدیل کر دیے جائیں تو صارف کو اپنا آئی فون یا اکانٹ واپس ملنے نا ممکن ہوجاتے ہیں۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایپل نے اسٹولن ڈیوائس پروٹیکشن نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کا مقصد ہیکرز کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ لوگوں کے پاس کوڈ تک رسائی باآسانی حاصل نہ کر سکیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ فون میں پاسورڈ یا کریڈٹ کارڈز دیکھنے جیسی مخصوص تبدیلیاں کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ ان چیزوں کو نہیں کھولا جا سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button