گراز: یورپی ملک آسٹریا کی ایک مقامی کمپنی نے چار ہفتوں تک زیر آب رہنے والی مسافر آبدوز کا منصوبہ پیش کر دیا۔
کمپنی Migaloo(سفید ہمپ بیک وھیل پر رکھا گیا نام) کی 165.5 میٹر لمبی Migaloo M5 نامی سپر سب مرین میں بیک وقت 20 مسافروں اور عملے کے 40 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے اور یہ 28 دنوں تک مسلسل زیر آپ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس سپر آبدوز میں ایک سوئمنگ پول، وائن سیلر اور سنیما موجود ہے۔ تاہم، اس کی تعمیری لاگت دو ارب ڈالر تک ہے جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اس سے صرف امرا ہی مستفید ہو سکیں گے۔
آسٹریا کے شہر گراز کی مقامی کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی یہ آبدوز250 میٹر کی گہرائی تک جا سکتی ہے۔
کمپنی کے سی ای او کرسچین گمپولڈ کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپناہدف موجودہ سپر یاٹ کا تجربہ رکھنے یا نہ رکھنے والے ارب پتی افراد کو رکھا ہے کیوں کہ یہ لوگ انتہائی نوعیت کی انفرادیت، تحفظ، ایڈونچر یا تجربے کا تقاضہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کو ایک نیا منصوبہ ہونے کی وجہ سے مالی وسائل کی ضرورت ہوگی اور اس کو ڈیزائن کرنے اور تعمیر کے لیے وقت درکار ہوگا۔
کرسچین گمپولڈ کے مطابق کمپنی فی الحال دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد سے سب مرین بنانے کے متعلق بات چیت میں مصروف ہے۔
0 35 1 minute read