فتح جنگ(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ختم نبوت کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی قربانی دے کر عشق رسولۖ کا عملی ثبوت دیا پیپلز پارٹی کا ہر ورکر ختم نبوت کا داعی ہے ہم علماء کے مخالف نہیں ہیں مگر ممبر رسولۖ پر بیٹھ کرمذہب کی آڑ میں سیاست کرنے والوں کو نہیں مانتے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 50 سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی فتح جنگ کے جنرل سیکرٹری ملک شفیق عزیز اور ملک رفیق عزیز کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں دشمن رسولۖ کو کافر قرار دیا گیا اور یہ پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے ہم ہماری سیاست خدمت کی ہے پہلے بھی عوام کی خدمت کی تھی آئندہ بھی لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے فتح جنگ کے لوگوں نے ہمیشہ میرے ساتھ مہربانی کی ہے اور میں بھی ان شاء اللہ انکی محبت کو کبھی بھی نہیں بھولو گا ان شاء اللہ 8 فروری کو آپ نے تیر کو کامیاب بنانا ہے بلاول بھٹو زردای کو وزیر اعظم بنا کر پاکستان اور عوام کو خوشحال بنانے کے کام شروع کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار حیات نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاداروں کی جماعت ہے ہم عوامی لوگ ہیں عوام کی خاطر ہر دور میں فسطائیت کا مقابلہ کیا ہے میرے والد نے مشرف کی آمریت میں اسکے نامزد وزیر اعظم کا مقابلہ کیا تھا اور پارٹی کا پرچم بلند رکھا میں بھی ان شاء اللہ آپکا سر کبھی جھکنے نہیں دونگا تقریب سے پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری ملک شفیق عزیز اور بزرگ رہنما ملک صابر مسعود،اور ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راولپنڈی مظہر حسین بابر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ملک برادری کی سرکردہ شخصیات ملک شوکت،ملک عامر،ملک عمران ،ملک محبوب،ملک نبیل،ملک حاشر،ملک نثار،ملک نقیب،ملک مقصود،ملک اشرف نے پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تقریب میں سٹی سرپرست اعلیٰ شمبروز سنبل،صدر ڈاکٹر قاضی محمد ایوب،حاجی محمد سعید اعوان،چوہدری افضال سردار فیصل،اقبال خان اور ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور محنت کا عزم کیا ۔
0 34 2 minutes read