کھیل

بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے ڈھاکا پہنچ گئے

ڈھاکہ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل)کھیلنے کے لیے ڈھاکا پہنچ گئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی بنگلادیش پہنچے ہیں،دونوں کھلاڑی آئندہ میچز کے لیے کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اکثر کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور آئی ایل ٹی 20 کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کیے تھے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ہونے والی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے اعظم خان، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو این او سی جاری کیا تھا۔بنگلادیش پریمیئر لیگ کے لیے جن پلیئرز کو این او سی جاری کرنے کی تصدیق کی گئی تھی ان میں محمد رضوان، بابر اعظم، حنین شاہ، عاکف جاوید، فہیم اشرف، عثمان قادر، عبداللہ شفیق، عمران جونیئر، سلمان ارشاد، شعیب ملک اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button