پاکستان

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سیکیورٹی خدشات کے باعث 26 جنوری تک بند

اسلام آباد :سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کے کئی تعلیمی ادارے آج دوسرے روز بھی سیکیورٹی کے پیش نظر بند ہیں، گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی کئی یونیورسٹیوں اور کالجوں سمیت کئی تعلیمی ادارے بند رہے تھے۔
اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث پہلے ہی سیکیورٹی سخت ہے، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں کوئی خطرہ ہو، ریاست بچوں اور شہریوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button