علاقائی

جرگے کی کاوشوں سے سزائے موت کا ملزم تختہ دار سے بچ گیا

حویلیاں:حویلیاں گاں بانڈا سید خان جرگے کی کاوشوں سے سزائے موت کا ملزم تختہ دار سے بچ گیا جرگے کی کاوشوں سے دو خاندان بغل گیر ہو گئے ملزم نواب خان ولد دولت خان نے جائیداد کے تنازے پر مقتول حنیف خان کو قتل کر دیا تھا جس پر ملزم نواب خان جدون ولد دولت خان کو ایڈیشنل عدالت نے سزائے موت سنا دی تھی علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے سلطان بہادر خان حاجی صابر خان جدون نے کوششیں تیز کر دی تاکہ دونوں خاندانوں کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے اس سلسلے میں اج بانڈا سید خان میں ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی سلطان بہادر خان اور حاجی صابر خان کی کوششیں باراوس ثابت ہوئی مقتول کے ورثا نے ملزم کو جرگے میں معاف کر دیا جس سے ملزم تختہ دار پر چڑھنے سے بچ گیا مقتول کے ورثا کو جرگے کے شرکا نے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا سلطان بہادر خان اور حاجی صابر نے دونوں خاندانوں کو بغل گیر کروا کر ہمیشہ کے لیے ان کی دشمنی کا خاتمہ کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button