نیویارک: ویلنٹائن ڈے پر جہاں لوگ اپنے پیاروں سے محبت، انسیت کا اظہار اور تحائف کا تبادلہ کرتے نظر آتے ہیں وہیں امریکا کا ایک چڑیا گھر لوگوں کو اپنے سابق پارٹنرز یا ناپسندیدہ افراد کو ایک عجیب و غریب تحفہ دینے کی پیش کش کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے علاقے برانکس میں موجود برانکس زو لوگوں کو اپنے سابق پارٹنرز سے بدلہ لینے کیلئے ماڈاگیسکر کاکروچ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ چڑیا گھر 15 ڈالر کے عوض لوگوں کو لال بیگوں کا نام اپنے سابق پارٹنر کے نام سے منسوب کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ اس میں ایک رنگین سرٹیفکیٹ بھی شامل تھا جو آپ کے سابق پارٹنر کو ای میل کیا جائے گا جس میں انہیں اطلاع دی جائے گی کہ ایک ماڈاگیسکر کاکروچ کا نام ان کے اعزاز میں رکھ دیا گیا ہے۔
0 72 1 minute read