نئی دہلی :بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29جنوری تک راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل رئونڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 فروری تک ڈاکٹر وائے ۔ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی ایس۔وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم، وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 فروری تک سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا،چوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔\932
0 37 1 minute read