نئی دہلی۔22جنوری (اے پی پی):بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے گئے رام مندر کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے آج راجستھان میں ریاستی حکومت نے تمام مذبح خانے، گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند کردیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم راجستھان حکومت نے دیا ہے جن میں زیادہ تر دکانیںمسلمانوں کی ملکیت ہیں۔اس بندش کا اطلاق راجستھان کے تمام اداروں پر ہوتا ہے۔ مقامی حکومتوں کے محکمے کے ڈائریکٹر سریش کمار اولا نے راجستھان میں میونسپل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22جنوری کو رام مندر کے احترام میں تمام مذبح خانے، گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند کر دیں
0 38 Less than a minute