صحت

ایک لٹرپانی کی بوتل میں پلاسٹک کے لاکھوں ذرات

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک لٹرپانی کی بوتل میں پلاسٹک کے ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ ذرات موجود ہوتے ہیں

سائنسدانوں نے پانی کےمقبول برانڈز میں فی لیٹر پانی میں، پلاسٹک کےاوسطاً 240,000 قابل شناخت ٹکڑوں کی گنتی کی ہے جو کہ پہلے تخمینوں سے 10-100 گنا زیادہ ہے۔

اس ریسرچ نے صحت کے ممکنہ خدشات میں اضافہ کیا ہے جن کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی میں جیو کیمسٹری کے ایک ایسوسی ایٹ ریسرچ پروفیسر اور مقالے کے شریک مصنف بیجھان یان نے اے ایف پی کے مطابق ’’اگر لوگ بوتل کے پانی میں نینو پلاسٹک کے بارے میں فکر مند ہیں تو نلکے کے پانی جیسے متبادل پر غور کرناٹھیک ہوگا۔‘‘

لیکن انہوں نے مزید کہا: "ہم ضرورت پڑنے پر بوتل بند پانی پینے کے خلاف مشورہ نہیں دیتے، کیونکہ جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ(ڈی ہائیڈریشن) نینو پلاسٹک سے آلودہ ہونے کے ممکنہ اثرات سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button