اسلام آباد :پھول مکھانے قدرت کا انتہائی قیمتی تحفہ ہے جس میں گوشت سے زیادہ طاقت پائی جاتی ہے۔ پھول مکھانے میں کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس کی وافر مقدارپائی جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کو مکھانہ کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیئے۔ پھول مکھانے میں موجود میگنیشیم بلڈ پریشر کو متوازن بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح اس میں موجود کیلشم ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھول مکھانے میں پائے جانے والے اجزا قدرت کا انتہائی انمول تحفہ ہے جس میں گوشت سے زیادہ طاقت پائی جاتی ہے۔
0 48 Less than a minute