معروف ڈراما نگار، ہدایت کار، شاعر اور کالم نگار ریاض ملک کی یہ کتاب "دھنک” کالموں کا مجموعہ ہے۔ اسے بک ہوم لاہور نے شائع کیا ہے, پبلیشر رانا عبدالرحمان ہیں پروڈکشن ایم سرور کی جب کہ کمپوزنگ محمد انور نے کی ہے، ریاض ملک کا تعلق رچھ بہن ایبٹ آباد سے ہے تا ہم وہ عرصہ چالیس سال سے لاہور میں ادبی، سماجی اور ثقافتی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ لاہور میں رہتے ہوئے بھی اپنے علاقے اور اس علاقے کے لوگوں کو کھبی نہیں بھولے وہ پاکستان لورز کونسل ( ہزارہ ونگ) بزمِ مصنفین ہزارہ، باغ ویلفیئر ایسوسی ایشن رچھ بہن ایبٹ آباد اور ہزارہ لاہور ویلفیئر فانڈیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے آ رہیہیں ۔دھنک سے قبل ان کی پانچ کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں پربتوں کی چھاں میں، چاندنی راتیں، طالب بابا، کیسی کیسی صورتیں، اور نسخہ ہائے تبسم شامل ہیں، اس کتاب کے دھنک کے سات رنگوں کی طرح سات ابواب(رنگ) ہیں ۔ پہلا رنگ اسٹیج، ٹی وی، اور فلم کی نامور شخصیات پر مشتمل ہے، دوسرا ادبی اور ثقافتی شخصیات، تیسرا سانحات ارتحال، چوتھا کتب و رسائل پر تبصرے، پانچواں طنز و مزاح چھٹا تقاریب اور ساتواں رنگ متفرق مضامین پر مشتمل ہے ۔ ریاض ملک نیاس کتاب کا انتساب اپنے پوتے فاتح علی کے نام کیا ہے۔ اس کتاب کی تقریظ ” دھنک کے سات رنگ” کے عنوان سے پروفیسر سالک محبوب اعوان مظفرآباد نے لکھتے ہوئے دھنک کے خوب رنگ بکھیرے ہیں، لکھتے ہیں ” دھنک کا نام ہی اس میں موجود مواد کا مکمل عکاس ہے جس میں تقریبا تمام ہی ادبی موضوعات پر عمدہ ادبی اسلوب میں خرمہ فرسائی کی گئی ہے تاہم کسی شخصیت کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرنا اپنے آپ میں ایک چیلنج ہے جسے ملف مذکور نے کمال شائستگی اور نفاست سے دلچسپ بناتے ہوئے یوں ضبط تحریر میں لایا کہ جس بھی شخص کا تذکرہ کیا اس کے تمام پہلوں کوایسے الفاظ سے اجاگر کیا کہ قاری ذرہ برابر بھی اکتاہٹ محسوس کیے بغیر مکمل دل جمعی سے تحریر کو تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لے” ریاض ملک اپنی بات میں لکھتے ہیں”الحمد للہ یہ محض فضل و کرم ہی تو ہے اس رب کائنات کا کہ نوک قلم پر آنے والی راقم کی یہ چھٹی کتاب آج آپ کے ہاتھوں میں ہے، اس سے قبل راقم کی نثر اور شاعری کی پانچ کتب شائع ہو چکی ہیں۔ مالک دو جہاں کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے مجھ بے ہنر کو یہ توفیق عطا فرمائی، ورنہ میرا اس میں کوئی کمال نہیں، میں جانتا ہوں کہ” من آنم کہ من دانم” اس کتاب میں جن معروف شخصیات کی خدمات کو خوب صورت انداز میں قلم بند کیا گیا ہے ان میں ٹیلی ویژن اور فلم کے نامور اداکار محمد قوی خان، منور ظریف، علی اعجاز، ادیب، منا لاہوری ( زکوٹا جن) معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز مشیر کاظمی، بچوں کے معروف ادیب عزیز اثری اور نامور صحافی یامین صدیقی، روزنامہ ندائے خلق ہری پور کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر چن مبارک ہزاروی، روزنامہ سسٹم اور بارڈر لائن لاہور کے چیف ایڈیٹر نواب ناظم اور معروف شاعر، ادیب پرائیڈ آف پرفامنس سلطان سکون, مولانا محمد اعظم قادری محمد کریم علوی اور ابو عبداللہ عارف علوی شامل ہیں۔ 13 کتب پر تبصرے بھی شامل ہیں جن کے مصنفین میں ملک عظیم ناشاد اعوان،احمد اعجاز قاضی، فرہاد احمد فگار، سالک محبوب اعوان، نواب ناظم، فخر الزماں سرحدی، سیعد الرحمان سیعد، شاکر عنقا، طارق جاوید طارق، ڈاکٹر نصیر احمد ساجد اور حافظ مومن خان عثمانی شامل ہیں ۔ درویش صفت سیاسی اور سماجی شخصیت ملک معراج خالد، حضرت نسیم گل المعروف فقیر صاحب تھاتھی شریف اور پیر غازی شاہ کا زکر بھی تفصیل سے موجود ہے ۔ریاض ملک کی اس کتاب میں قاری کی دلچسپی کے لیے ہر رنگ موجود ہے ۔ شائع ہونے کے ساتھ ہی یہ ادبی اور ثقافتی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل کر رہی
ہے۔
0 58 3 minutes read