دسمبر کے مہینے میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی)ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ دسمبر میں آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں آئی ٹی کی برآمدات 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔انہوں نے کہا کہ 50 فیصد ڈالر رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام اہم عوامل ہیں، فری لانسرز کے لیے سہولیات آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کے اہم عوامل ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے سہولیات کے لیے وزیر اعظم اور ایس آئی ایف سی کا شکریہ، ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی سے بھرپور ورک سیکٹر کو فروغ دینا اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد بڑے نتائج سامنے آئیں گے، 10 ارب ڈالر کا ہدف پورا کریں گے، اصلاحات سے آنے والی حکومت کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
0 30 1 minute read