دلچسپ

زیادہ بچوں والے خاندان میں بہن بھائی ذہنی مسائل کا شکار ہوتے ہیں، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق بہت سے بچوں والے خاندانوں میں بہن بھائیوں کو ذہنی صحت کے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

دی ویک میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے چین اور امریکہ میں بہن بھائیوں کی تعداد اور بچوں کی ذہنی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔

14 سال کی اوسط عمر  کے حامل  طلباء کے درمیان کی گئی تحقیق میں دونوں ممالک کے محققین نے بچوں سے دماغی صحت کے بارے میں کئی سوالات  دریافت کیے۔

تحقیق سے اس بات کا تعین  ہوا  ہےکہ چین اور امریکہ میں اکیلے  اور  ایک بہن یا  بھائی ہونے والے بچوں کی ذہنی صحت زیادہ بہن بھائیوں کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے۔

دوسری طرف، سوتیلے بہن بھائی ہونے والے بچوں  میں ان کے بغیر ہونے والوں کے مقابلے میں  زیادہ نفسیاتی  مسائل پائے گئے  ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button