پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی کاروبار کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 100 انڈیکس 16 جنوری کو 531 پوائنٹس گر کر 63,737 پر بند ہوا، کاروباری دن کے دوران انڈیکس 848 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری دن کے دوران 40 کروڑ شیئرز کے سودے 12.6 ارب روپے میں طے پائے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپیٹل 58 ارب روپے کم ہو کر 9331 ارب روپے رہ گیا ہے۔
0 35 Less than a minute