پیانگ یانگ ::شمالی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایک ہائپرسونک وار ہیڈ کے ساتھ ٹھوس ایندھن سے چلنے والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق شمالی کوریا کی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی پرواز کا تجربہ ہائپر سونک مڑ سکنے والے وار ہیڈ کے کنٹرول اور تدبیر کے ساتھ ساتھ نئے تیار کردہ ہائی تھرسٹ ٹھوس ایندھن کے انجنوں کی صلاحیتو ں کی تصدیق کے لئے کیا گیا۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ کل کاہائپرسونک وار ہیڈ کے ساتھ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ نئے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے دفاعی صنعت کی باقاعدہ سرگرمیوں کا حصہ تھا۔بیان میں کہا گیا کہ استجربے سے ہمسایہ ممالک کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ یہ تجربہ اپنے مقاصد کے مطابق کامیابی سے کیا گیا۔
0 40 1 minute read