دنیا

مدینہ منورہ میں بارش کے باعث سرسبز رقبے میں اضافہ

مدینہ منورہ۔:مدینہ منورہ میں مسلسل بارش کے باعث میں سرسبز رقبے میں اضافہ ہوگیا ۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں سرسبز رقبے میں توسیع کرنے والے خصوصی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسلسل بارش کے باعث گزشتہ 5 ماہ کے مقابلے میں سر سبز رقبے میں 360 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2023 میں مدینہ منورہ ریجن میں مجموعی رقبے کا 1.9 فیصد علاقہ سر سبز تھا۔مدینہ منورہ ریجن میں کل سر سبز رقبہ 2863.4 کلو میٹر مربع سے زیادہ نہیں تھا جبکہ مسلسل بارش کے باعث دسمبر 2023 میں کل سرسبز رقبہ بڑھ کر 8.7 فیصد ہوگیا ہے۔اب مدینہ منورہ میں سر سبز رقبے 13194.5 کلو میٹر مربع ہے جو اگست 2023 کے مقابلے میں 360 فیصد گنا زیادہ ہے۔مرکز نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سرسبز رقبہ الحناکیہ اور العلا کے علاوہ ینبع، خیبر اور بدر میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button