
اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے والی 13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پار ٹی الیکشن نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے 13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی۔
جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ان میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان ، آل پاکستان مینار ٹی الائنس ، آل پاکستان تحریک ، عوامی پارٹی
پاکستان ایس ، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی ، سب کا پاکستان شامل ہے۔
پاکستان امن کو نسل پار ٹی ، پا کستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان امن پار ٹی ، پاکستان برابری پارٹی ، مسیحی عوامی پارٹی ، پاکستان قو می یکجہتی پار ٹی ، سنی
تحریک ، نظام مصطفٰی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جنا ح کی رجسٹریشن بھی منسو خ کر دی گئی۔