انتخاباتاہم خبرپاکستانتازہ تریندنیا

سیکورٹی خدشات:انتخابات 3ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع

اسلام آباد : سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی ایک اور قرار داد سینیٹ میں جمع کرادی گئی ۔
آزادپارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے قرار داد جمع کرائی ، قرارداد میں ملک بھر میں حالیہ ، دہشت گردی اور پر تشدد حملوں کا بھی ذکر لیاگیا۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ کے پی کے اور وزیر ستان میں امیدواروں پر حملے ہوے جو ایکشن مہم کے دوران قابل تشویش ہیں ، عوام کے جان
ومال کی حفاظت راست کی ذمہ داری ہے ۔
متن میں بتا یا گیا کہ سینٹ الیکشن کمیشن پرزور دیتا ہے کہ وہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کریں اور درپیش سکیوٹی مسائل کی وجہ
سے الیکشن کے انعقاد کو 3ماہ تک کیلئے مو خر کر دے ، قرار داد میں مزید کہا گیا کہ ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی
چاہیے ۔
یا د رہے کہ اس سے قبال 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد اکثرت رائے سے منظور
کرلی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button