انتخاباتاہم خبرپاکستانتازہ تریندنیا

ق لیگ کا مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

لا ہور: پاکستان مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چو دھری شجاعت حسین کی زیر صدرات پارٹی کا ہنگا می اجلاس ہوا جس میں انتخابی تیاریوں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے
حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
اجلاس کے بعد پارٹی تر جمان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا
ہے اور کرتے رہیں گے، صرف اپنی ذات کی حد تک مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ ہمارے دیگر امیدواروں کے مقا بلے میں نون لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں ، ہم اپنے امیدواروں کو
دوہرے معیارکی نذرنہیں ہونے دیں گے اور نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر یں گے ۔
اس حوالے سے چو دھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے گجرات سے بھی میرے اور میرے بھا ئی چو دھری شافع حسین کے خلافا اپنے
نا فز دکے دہ امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دیں ، ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ن لیگ ان کا مقابلہ کر گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو تر جیح دیں گے، ہم بنا
سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے مقا بلے کیلئے تیارہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button