لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر برائیڈل لک میں نئی تصاویر شیئر کیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے مہندی کی مناسبت سے خاص ریشم کا بنا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس میں جدید ڈیزائن کا بلاز، لہنگے پر پیچیدہ ہینڈ ورک اسے مزید دلکش بنارہا ہے۔
عائزہ خان نے اس فوٹو شوٹ میں ہلکا میک اپ کیا اس کے ساتھ ہی انکی جیولری نے بھی خوب لائم لائٹ چرائی، ہاتھوں میں کانچ کی چوڑیوں، ماتھے پر بندیا، کانوں میں جھمکے، انگلیوں میں مختلف انگوٹھیوں اور گلے میں ہیوی سیٹ نے انکی لک کو چار چاند لگا دیئے۔
تصاویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔
0 41 1 minute read