ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے ایک ہندوستانی ڈرائیور نے لاٹری میں20ملین یو اے ای درہم جیت لئے جو کہ44 کروڈ ہندوستانی روپے بنتے ہیں۔
مقامی نیوز کے مطابق العین شہر میں کام کرنے والے ڈرائیور منور فیروس کو بگ ٹکٹ لائیو ڈرا کی 259 سیریز میں خوش قسمت فاتح قرار دیا گیا جس میں انہوں نے 20 ملین یو اے ای درہم جیتے ۔ بگ ٹکٹ ابوظہبی میں ای کامرس سروس ہے جو ہرماہ لکی ڈرا منعقد کر تی ہے۔
مسٹر فیروس جو پچھلے پانچ سالوں سے ہر ماہ ٹکٹ خرید رہے ہیں تاہم وہ رقم کا واحد فاتح نہیں’ وہ انعامی رقم ان30 افراد میں بانٹیں گے۔ جنہوں نے ٹکٹ کی خریداری میں تعاون کیا۔
منور فیروس نے بگ ٹکٹ کے منتظمین کو اپنی جیت کے حوالے سے بتایا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کیونکہ ایسا ہونے کی توقع نہیں تھی۔
0 67 1 minute read