چکدرہ(احسان اللہ سے)جامع مسجد شاملئی میں ختم القرآن کی تقریب ، تفصیلات کے مطابق جامع مسجد شاملئی چکدرہ میں مولانا عبدالوہاب مظیری کے زیر سرپرستی پانچ طلبا نے قرآن مجید کی حفظ ، ترجمہ اور تفسیر مکمل کی ، اس سلسلے میں منعقدہ دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد شاملئی کے خطیب مولانا عبدالوہاب مظہری اور دیگر علمائے کرام نے حفظ ، ترجمہ و تفسیر قرآن مکمل کرنے والے طلبا کے والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ قران کی تعلیم ہی دنیا و آخرت کی نجات کا واحد ذریعہ ہے لہذا والدین اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائیں ، حفظ ترجمہ اور تفسیر قرآن مکمل کرنے والے طلبا کی دستار بندی کیساتھ انہیں اسناد بھی دی گئیں جبکہ پی کے 15 کے امیدوار واصل خان سمیت مقامی لوگوں اور والدین نے کثیر تعداد میں دستار بندی تقریب میں شرکت کی
0 38 1 minute read