ترک وزیر صنعت وٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجر نے کہا ہے کہ خلا کےلیے پہلے ترک الپر گیزیر آوجی اے ایکس -3 عملے کے ہمراہ 17 تا 18 جنوری کی شب عالمی خلائی اسٹیشن کےلیے روانہ ہونگے۔
خلا کےلیے پہلے ترک الپر گیزیر آوجی اے ایکس -3 عملے کے ہمراہ 17 تا 18 جنوری کی شب عالمی خلائی اسٹیشن کےلیے روانہ ہونگے۔
وزیر نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ تاریخی سفر ترکیہ کی خلائی سائنسی تحقیق میں سنگ میل ثابت ہونے سمیت اگلی نسلوں کےلیے بھی مشعل راہ بنے گا۔
توقع ہے کہ یہ عملہ ڈیڑھ دن کے سفر کے بعد 19 جنوری کی دوپہر عالمی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہو جائے گا