نیویارک: امریکہ میں کورونا وائرس کے نئے ویئرنٹ جے این ون تیزی سے پھیلنے لگا۔17 سے 23 دسمبر کے درمیان کوویڈ 19 کی وجہ سے 29 ہزار سے زیادہ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔۔۔
متحدہ امریکہ کی کم از کم چار ریاستوں میں، کورونا وائرس ، موسمی فلو اور سانس کی دیگر بیماریوں کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث ہسپتالوں میں ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ اصول جو نیویارک، کیلیفورنیا، الینوائے اور میساچوسٹس میں لاگو کیا جائے گا، حفظان صحت کے مراکز کے تمام عملے اور مریضوں کا احاطہ کرے گا۔
ملک کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 17 سے 23 دسمبر کے درمیان کوویڈ 19 کی وجہ سے 29 ہزار سے زیادہ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 16 فیصد سے زیادہ ہے۔
اسی عرصے میں فلو کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 700 بتائی جاتی ہے