اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قرار داد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ عام انتخابات8 فروری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی قرار داد کی کوئی حیثیت نہیں۔ سینیٹ کی قرار داد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔
0 84 Less than a minute