لاہور پنجابی گلوکارہ نمرہ مہرہ کا کہنا ہے کہ انہیں ذاتی طور پر بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ بہت پسند ہیں اور اگر کوئی انہیں پاکستانی نیہا ککڑ کہے گا تو انہیں برا نہیں لگے گا۔نمرہ مہرہ حال ہی میں کامیڈی شو پبلک ڈیمانڈ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔نمرہ مہرہ کو ان کے پنجابی ڈسکو انداز میں گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، انہیں پنجابی فوک موسیقی کو نئے انداز میں پیش کرنے والی گلوکارہ بھی کہا جاتا ہے۔اگرچہ نمرہ مہرہ کے متعدد گانوں کو پسند کیا گیا، تاہم ان کے گانے ماہیا وے، ہوا ورگا کو خوب پسند کیا گیا۔پنجابی گلوکارہ نے کامیڈی شو میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماہیا وے، ہوا ورگا گانے کی موسیقی انہوں نے خود ہی ترتیب دی جب کہ گانے کی شاعری میں کچھ الفاظ بھی انہوں نے خود ہی شامل کیے۔انہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ دیگر بھی ایسے گانے ریلیز کریں گی، جس کی موسیقی وہ خود ترتیب دیں گی۔
0 45 1 minute read