گوجرانوالہ: نو مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
اے ٹی سی عدالت نے زیر دفعہ88کے تحت جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے میں ملوث51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔ عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کئے گئے ہیں۔
عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جبکہ51 ملزمان کی فہرست میں مراد سعید’ حماد اظہر’ فرخ حبیب’ عمر ایوب’ علی امین گنڈا پور’ زرتاج گل’ زبیر نیازی’ جنرل (ر) اکرم ساہی ‘ شوکت بھٹی’ میاں طارق’ رانا ساجد شوکت’ لالہ اسد اللہ پاپا جبکہ پی ٹی آئی امیدواران احمد چٹھہ’ بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔
0 105 1 minute read