پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا ملک بھر میں پی ٹی آئی380 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ‘ بعض امیدواروں کے کاغذات تکنیکی بنیادوں پر مسترد کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات پر اعتراض کرنے والے کو پتا نہیں تھا کہ ان کا اعتراض ہے کیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا وہ کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف ٹریبونلز میں اپیلوں کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کو غیر جانبدار رہنے کا حکم دینا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے’ امید ہے عدلیہ اس معاملے میں مداخلت کرے گی جبکہ انتخابات میں ہر صورت حصہ لیں گے۔
گزشتہ روز اپنے بیا میں بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ ملک بھر میں ریاستی مشینری تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف متحرک ہے۔
0 42 1 minute read