پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما اعظم خان سواتی اور ذلفی بخاری کے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ذلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی نشست این اے50 اٹک سے مسترد ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کئے گئے’ میرے وکلائ’ تجویز کنند ہ اور تائید کنندہ سمیت6 افراد کو اغواء کیا گیا۔
مانسہرہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے15 سے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کے کاغذات نامزدگی بھی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیئے۔
اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی ایڈووکیٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اعظم خان سواتی کے کاغذات جعلی دستخط اور اشتہاری ہونے کے اعتراض پر مسترد کئے گئے۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہوراور سرگودھا کے تمام حلقوں سے منظور کر لئے گئے۔
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لاہور سے تین حلقوں پی پی159’پی پی160اور پی پی165 سے کاغذات جمع کروائے تھے جبکہ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے سرگودھا سے ایک حلقے پی پی80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔
ترجمان مریم نواز کاکہنا ہے کہ پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی’ مریم نواز وہاں سے الیکشن لڑیں گی۔
0 45 1 minute read