اسلام آباد: عمران خان کے اثاثوں میں گزشتہ پانچ برس کے دوران27 کروڑ72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
عمران خان کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے ذریعے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
سال2018ء میں عمران خان کے اثاثوں کی مالیت3 کروڑ86 لاکھ94 ہزار روپے تھی اور حالیہ کاغذات نامزدگی کے مطابق2023ء میں اثاثوں کی مالیت31 کروڑ59 ہزار50 ہزار روپے سے زائد ہے۔
عمران خان نے زمان پارک لاہور میں7 کنال 8مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے’ زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر4 کروڑ86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے ‘ بنی گالہ میں300 کنال اراضی بطور تحفہ ملنا ظاہر کی گئی ہے ۔ بنی گالہ گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں50لاکھ مالیت سے زائد کی6 کنال16 مرلے اراضی ظاہر کی گئی ہے۔ اسلام آباد کے شاپنگ پلازہ میں12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی ظاہر کی گئی ہے۔
3 کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو کمروں کا فلیٹ بھی اسلام آباد کے پلازے میں ظاہر کیا گیا ہے۔ عمران خان نے بھر میں وراثت میں ملی188 کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی ہے۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کسی ایک گاڑی کے مالک نہیں ہیں’ عمران خان کے پاس3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کیش دستی موجود ہے۔ اسلام آباد کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی ہے۔ دو لاکھ روپے کی چار بکریاں بھی تفصیلات میں بتائی گئی ہیں۔
توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمتی اشیاء کی قیمت1کروڑ18 لاکھ77 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی۔ عمران خان نے اہلیہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور دیپال میں698 کنال اراضی ظاہر کی ہے۔ بشری بی بی کے نا م بنی گالہ میں 3 کنال کا گھر بھی عمران خان کے کاغذات میں ظاہر کیا گیا ہے۔
0 44 1 minute read