اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر انتخابات 2024ء کیلئے جاری شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال30 دسمبر کے بجائے13 جنوری تک کی جائے گی۔
ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل16 جنوری تک دائر کی جاسکے گی’ جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔ مزیدبرآں مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی
0 43 Less than a minute