الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحر یک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان و اپس لے لیا تھا۔
تاہم26 دسمبر کو پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔
عدالتی فیصلے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گزشتہ رو بھی اجلاس ہوا تھا لیکن الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا تھا۔
تاہم آج الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
0 63 1 minute read