اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس3 ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں’ تھری ایم پی او کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے1980 کے قانون کی سیکشن18 کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزا ر کی درخواست نمٹا دی۔
0 77 1 minute read