پاکستان

مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

سوات: تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں آج آر او نے مسترد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کر دی ہے’ وجوہات جلد سامنے آجائیں گیے۔
واضح رہے کہ مراد سعید این اے4 سے 2018 ء کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت مواصلات کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button