حویلیاں(تحصیل رپورٹر)تحصیل حویلیاں کی عوام کو صحت کی سہولیات سے دور رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ڈی ایچ او ایبٹ آباد و سیکریٹری ہیلتھ حویلیاں ہسپتال کے عملے کا قبلہ درست کریں ڈیوٹی سے غفلت اور کرپشن میں ملوث لوگوں کی انکوائری مکمل کرکیعوام کو آگاہ کریں تحصیل چئیر مین حویلیاں عزیز شیر خان نے کہا ہمیں عوام نے اپنے حقوق کی نگہبانی خاطر منتخب کیا عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے عزیر شیر خان کہا ہمیں تحصیل حویلیاں کے عوام کے حقوق سے کوئی چیز عزیز نہیں ہے عوام نے ہمیں صرف اپنے حقوق دلوانے کے لیے ووٹ ڈالے ہیں انھوں کہا میری تحصیل حویلیاں میں جتنے سرکاری محکمے ہیں وہ عوام کی خدمت کی خاطر ہیں اگر کوئی اس میں غفلت برتے گا تو اس پر ایکشن لیں گے انھوں نے کہا ماضی میں میری تحصیل کو جان بوجھ کر محروم رکھا گیا صرف زبانی جمع خرچ کیا گیا انشا اللہ ہم صوبائی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اللہ کی مدد اور عوامی تعاون سے اس صوبائی الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ترقی کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے عاطف منصف خان شہید کے ادھورے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے
0 29 1 minute read