کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے۔
شہباز شریف نے پارٹی امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں’ آپ لوگ (ن) لیگ فیملی کا حصہ بن گئے ہیں’ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے’ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے’ انتخابات میں کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں گے’ آج خوشی کا دن ہے سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ میں شامل ہوئے’ مسلم لیگ ن دوبارہ سندھ میں ایک اچھی طاقتور جماعت بننے جا رہی ہے’ یقین دلاتا ہوں آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی باضابطگیوں کے خلاف فیصلہ دیا تھا’ ہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے’2018 میں آر ٹی ایس کے ذریعے مینڈیٹ چھینا گیا تھا’ پشاور ہائی کورٹ ایک صوبے کی ہائی کورٹ ہے’ پشاور ہائی کورٹ کس طرح پورے ملک کا فیصلہ دے سکتی ہے’ انضاف کا تقاضا یہ تھا جج صاحب عزیزداری کی بنا پر بینچ سے الگ ہو جاتے’ ایسے جج کی تعیناتی ہوتی جن کا کسی امیدوار سے تعلق نہ ہوتا۔
ن لیگ کے صدر نے کہا کہ یہ بہت حساس نوعیت کا معاملہ ہے’ یہ ایک سوالیہ نشان ہے ہم الیکشن کے لئے پوری تیار ہیں’2018ء میںبدترین دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو اقتدار دلوایا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں2018ء سے سبق حاصل کرنا چاہیے’ پوری قوم عدلیہ سے انصاف پر مبنی فیصلوں کی توقع کرتی ہے’ ایسے فیصلوں طرف داری کی بو آتی ہے ‘ ایسا محسوس ہوتا ہے ترازو کو ایک طرف جھکایا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے ریاست بچ گئی’ ان شاء اللہ سیاست بھی بچ جائے گی’ ہم الیکشن میں جا رہے ہیں’ لاڈلہ وہ ہے جس کو عدالت میں گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے’ جو شخص نو مئی غداری میں ملوث ہے اس کو سہولتیں دینا لمحہ فکریہ ہے۔
0 87 1 minute read