بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج ہی شاہ محمود قریشی سے متعلق درخواست دائر کریں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے شاہ محمود قریشی کوضمانت دی’ آج ہی شاہ محمود قریشی سے متعلق درخواست دائر کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے’ امیدواروں کو ڈرانے’ دھمکانے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی’ روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا’ اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
0 36 1 minute read