نوشہرہ(بیورو چیف)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کا بے لوث اور بہترین خدمات پر DRC ممبران کی حوصلہ افزائی۔2023 میں DRCs نوشہرہ نے 921 تنازعات حل کئے۔DRC ممبران میں بہترین خدمات کی انجام دہی پر سرٹیفکیٹ تقسیم۔نئے ممبران سے حلف لیا گیا۔DRCs مقامی سطح پر انصاف فراہم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔DPOڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے 2023 میں بے لوث اور بہترین خدمات پر DRCsکوارڈینیٹر انجم خٹک کی سربراہی میں ممبران کیلئے نوشہرہ پولیس لائن میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر نئے ممبران سے حلف بھی لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نےDRCs ممبران کے عوامی مسائل کے پر امن اور بلامعاوضہ فوری حل کرنے کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا۔ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC)خیبر پختونخوا کی پشتون کلچر کا ایک حصہ ہے۔DRCsنے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم کو زندہ رکھکرعوام کے باہمی تنازعات بلامعاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت حل کئے۔DRCs نوشہرہ کو 2023 میں ٹوٹل 1190 تنازعات موصول ہوئے جن میں 921 تنازعات احسن طریقے سے حل کئے گئے جبکہ 159 کو عدالت میں ریفر کیا گیا۔DRCs کے استعداد کار میں مزید بہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔عوام کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں DRCs ممبران کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔DRC ممبران معاشرے میں امن وامان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔امید ہے مستقبل میں بھی معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے میں DRCممبران اپنا کردار اد ا کرینگے۔آخر میں DRCs ممبران میں بہترین خدمات کی انجام دہی پر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
0 39 1 minute read