پاکستان

نواز شریف کی واپسی سے پارٹی میں جوش و ولولہ بڑھ گیا ہے’ شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے پارٹی میں جوش و لولہ بڑھ گیا ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے میں شرکت پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن و استحکام ہوگا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہوگا’ اللہ کے فضل سے انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی’ کراچی میں امن بھی نواز شریف کے مرہون منت ہے’ قائد ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ جہاں امن اور استحکام ہوگا وہ ملک ہی ترقی کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button