راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لئے نظربند کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں’ شاہ محمود کی رہائی سے امن و امان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے45 روزہ نظربندی کی تجویز دی’ صلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا’ شاہ محمود کو ااپیل ک حق دیتے ہوئے15 روز کے لئے نظر بند کیا جاتا ہے۔
حکم نامے کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی سفارش پر ڈپٹی کمیشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او کے آرڈر جاری کئے۔
0 37 1 minute read