پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں محنت کا مشورہ دے دیا۔
نوابشاہ میں آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے کہ انتخابات ضرور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے’ ان شاء اللہ حکومت ہم بنائیں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے’ پہلے بغیر محنت کئے آگئے تھے’ اب محنت کریں۔
0 160 Less than a minute